گورنر اور کے کویتا کا آمنا سامنا

چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ اور گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن کے درمیان اختلافات اب چیف منسٹر کے افراد خاندان تک پہنچ گئے ہیں۔

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ اور گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن کے درمیان اختلافات اب چیف منسٹر کے افراد خاندان تک پہنچ گئے ہیں۔

گذشتہ روز گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے شمس آباد میں اماں پلی سیتا راما چندر سوامی مندر پہنچی جہاں ذمہ داروں کی جانب سے مندر کے احاطہ میں بتکماں تقاریب منعقد کی گئی تھیں ان تقاریب میں ٹی آر ایس رکن کونسل کے کویتا اور امریکی قونصل جنرل جنیفر لارسن بھی شرکت کررہے تھے۔

یہاں گورنر اور کے کویتا کا آمنا سامنا ہوا۔ دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت معلوم کی۔

گورنر نے بتکماں تقاریب میں شرکت سے گریز کرتے ہوئے مندر میں صرف پوجا کی اور واپس چلی گئیں۔ مندر کے ذمہ دار، گورنر کے اس اچانک دورے پر ششدررہ گئے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button