گیس کی قیمت میں اضافہ کے خلاف ٹی آر ایس کا احتجاج، مودی کے پتلے نذر آتش

جہاں حکمراں جماعت کے کارکنوں اور قائدین نے مہنگائی پر مودی حکومت کے خلاف برہمی کا اظہار کیا اور مرکزی حکومت سے گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

حیدرآباد: پکوان گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کے خلاف حکمراں جماعت ٹی آر ایس کے کارگذار صدر کے تارک رامار اؤ کی ہدایت پر آج پارٹی کے کارکنوں نے گیس کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج منظم کیا۔ احتجاجیوں نے گیس سلنڈر پر جلانے کی لکڑیاں رکھ کر انوکھا احتجاج کیا۔

احتجاجی، وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے لگائے اور کئی مقامات پر مودی کے پتلے نذر آتش کرتے ہوئے اضافی قیمتوں کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ریاست کے تمام شہروں اور منڈلوں میں وزیر اعظم کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کیا گیا۔

 جہاں حکمراں جماعت کے کارکنوں اور قائدین نے مہنگائی پر مودی حکومت کے خلاف برہمی کا اظہار کیا اور مرکزی حکومت سے گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ وقفہ، وقفہ سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ غریبوں پر ناقابل برداشت بوجھ بن گیا ہے۔

 ریاست کے طول وعرض میں منعقدہ اس احتجاج میں پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ اسمبلی، ایم ایل سیز اور عوامی نمائندوں اور دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button