حیدرآباد

اسد الدین اویسی کا دو روزہ دورہ راجستھان

ریاست میں اپنی سیاسی اساس کو مستحکم کرنے صدر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی 14 اور 15 ستمبر کو کو راجستھان کا دورہ کریں گے۔

جئے پو: ریاست میں اپنی سیاسی اساس کو مستحکم کرنے صدر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی 14 اور 15 ستمبر کو کو راجستھان کا دورہ کریں گے۔

ریاستی پارٹی کنوینر جمیل خان نے آج یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ جالو پورہ میں 14 ستمبر کو صبح 11:30 بجے پارٹی کارکن اسد الدین اویسی کا خیرمقدم کریں گے۔

دوپہر 12 بجے وہ پارٹی کی اعلیٰ کمیٹی کے ارکان کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے۔ وہاں سے وہ سکر روانہ ہوں گے اور رات 8:30 بجے تک فتح پور، کھنواسر اور نول گڑھ میں عام جلسوں کو مخاطب کریں گے۔

15 ستمبر کو صدر ایم آئی ایم لڈمون میں جلسہ عام کو مخاطب کریں گے۔ آئندہ منعقد ہونے والے راجستھان اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرنے اویسی کے اعلان کے بعد یہ ان کا پہلا عوامی پروگرام ہوگا۔