حیدرآباد

اویسی برادران نے پرچم کشائی کی

اسدالدین اویسی اور اکبرالدین اویسی نے ملک کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پرپیر کے روز حیدرآباد کے پرانے شہر میں ترنگالہرایا۔ ہر سال کی طرح اسدالدین اویسی نے تاریخی چارمینار کے قریب مدینہ سرکل پر ترنگالہرایا۔

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے قائدین اسدالدین اویسی اور اکبرالدین اویسی نے ملک کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پرپیر کے روز حیدرآباد کے پرانے شہر میں ترنگالہرایا۔ ہر سال کی طرح اسدالدین اویسی نے تاریخی چارمینار کے قریب مدینہ سرکل پر ترنگالہرایا۔

حیدرآباد کے ایم پی کے ساتھ پارٹی کے مقامی قائدین اور تاجرموجودتھے‘ٹوٹر پر اسدالدین اویسی نے سب کوملک کی آزادی کی مبارکباد دی اورتحریر کیا کہ ہمارے آباواجداد نے ملک کی آزادی کے لئے انگریزوں کے خلاف لڑائی لڑی تاہم انہوں نے اس لئے لڑائی لڑی تاکہ ہمارا آزاد ہندوستان فاقہ کشی‘ استحصال اور ظلم واستنداد سے پاک ہوہمیں اس جدوجہد کو آگے لیجاناچاہئے۔  اللہ سبحانہ تعالیٰ سے میری دعا ہے کہ ہمارے ملک کو نفرت اور جبر سے بچائے۔ ٹوٹرپر اسدالدین اویسی نے اپنی تحریر میں یہ بات کہی۔

تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں مجلس کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی نے بنڈلہ گوڑہ میں فاطمہ اویسی کے جی تا پی جی ایجوکیشنل کیمپس میں قومی پرچم لہرایا۔

اس تقریب میں ایم ایل اے چندرائن گٹہ کے ساتھ طلبہ اور اساتذہ شریک تھے۔ مجلس کے ہیڈکوارٹر دارالسلام میں بھی جشن آزادی کا پروگرام منعقد کیاگیا جہاں پارٹی قائدین کی موجودگی میں مجلس کے جانیٹ سکریٹری ایس اے حسین انور نے ترنگالہرایا۔