حیدرآباد

ایم بی بی ایس کی نشستوں میں اضافہ: ہریش راؤ

ہریش راؤ نے یاد دلایا کہ نیشنل میڈیکل کونسل کی اجازت کے بغیر طلباء روس، یوکرین، چین جیسے ممالک میں طبی تعلیم کے لئے جانے والے طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راو نے واضح کیا ہے کہ تلنگانہ میں ایم بی بی ایس کی نشستوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے سدی پیٹ ضلع کے پولیس کنونشن سنٹر میں سرکاری کالج کی یوم تاسیس کے موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تلنگانہ کی تشکیل ہوئی تو ریاست میں سرکاری کالجس میں ایم بی بی ایس کی846 نشستیں تھیں تاہم فی الحال ان کی تعداد بڑھا کر 2 ہزار 840 کر دیاگیا ہے۔

 انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ پی جی میڈیکل کی نشستیں بھی بڑے پیمانے پر دستیاب کرائی جائیں گی۔ وزیرموصوف نے کہا کہ تلنگانہ متحدہ ریاست میں طبی تعلیم سے بہت دور تھا۔

ہریش راؤ نے یاد دلایا کہ نیشنل میڈیکل کونسل کی اجازت کے بغیر طلباء روس، یوکرین، چین جیسے ممالک میں طبی تعلیم کے لئے جانے والے طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔