حیدرآباد

بھگود گیتا کو اسکول کے نصاب میں لازمی قراردینے کی وجہ کافی نہیں: اسد اویسی

اویسی نے کرناٹک کے وزیر تعلیم بی سی ناگیش کے اس ریمارکس پر ردعمل ظاہر کیا کہ ریاست کی بی جے پی حکومت پوری ریاست کے اسکولوں اور کالجوں میں بھگوت گیتا پڑھانے پر غور کر رہی ہے۔

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے منگل کو کہا کہ خواہ بھگود گیتا نے کچھ لوگوں کو انگریزوں کے خلاف لڑنے کی ترغیب دی ہو لیکن اسکول کے نصاب میں اسے لازمی بنانے کے لیے یہ وجہ کافی نہیں ہے۔

اویسی نے کرناٹک کے وزیر تعلیم بی سی ناگیش کے اس ریمارکس پر ردعمل ظاہر کیا کہ ریاست کی بی جے پی حکومت پوری ریاست کے اسکولوں اور کالجوں میں بھگوت گیتا پڑھانے پر غور کر رہی ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم کے لیڈر نے ٹویٹ کیا، "جب سنگھی انگریزوں کے ساتھ تعاون کر رہے تھے، مسلم علماء نے انگریزوں سے لڑائی لڑی تھی ۔”