حیدرآباد

تلنگانہ میں اسکولوں کو دسہرہ کی تعطیلات کا اعلان

نوراتری کا تہوار ملک بھر میں بہت خوشی اور مسرت کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ دسہرہ کا اصل تہوار 5؍اکتوبر کو منایا جائے گا۔ دسہرہ کی تعطیلات اس ماہ کی 26 تاریخ سے 8 اکتوبر تک جملہ 13 دن رہیں گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے 26 ستمبر تا 9 اکتوبر ریاست کے تمام اسکولوں کے لئے دسہرہ کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ تعطیلات کے بعد اسکول 10 اکتوبر 2022 کو دوبارہ کھلیں گے۔

اس طرح اسکول جملہ 15 دن بند رہیں گے کیونکہ 25 ستمبر کو اتوار ہے۔ حکام نے سرکاری، خانگی اور امدادی اسکولوں سمیت تمام اسکولوں کو سرکلر جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ دسہرہ 9 دن طویل ہندو تہوار ہے۔ نوراتری کا تہوار ملک بھر میں بہت خوشی اور مسرت کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ دسہرہ کا اصل تہوار 5؍اکتوبر کو منایا جائے گا۔ دسہرہ کی تعطیلات اس ماہ کی 26 تاریخ سے 8 اکتوبر تک جملہ 13 دن رہیں گی۔

چونکہ 25 ستمبر اور 9 اکتوبر کو اتوار ہوں گے، اس لئے دسہرہ کی چھٹیاں جملہ 15 دن ہوں گی۔ محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ تعلیمی ادارے 10 اکتوبر یعنی پیر کو دوبارہ کھلیں گے۔