حیدرآباد

تلنگانہ میں دھان کی خریداری عمل بحال کرنے مرکز کا فیصلہ

مرکزی وزیر نے یہ کہتے ہوئے حکومت تلنگانہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ ٹی آر ایس حکومت نے مرکز کی توجہ دہانی کے باوجود، اپریل اور مئی میں پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت غریبوں میں راشن کارڈز تقسیم نہیں کئے۔

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے تلنگانہ میں اپنے حصہ کے دھان کی خریداری کا عمل بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی وزیر امور صارفین، تغذیہ اور عوامی نظام تقسیم، انڈسٹری وٹکسٹائل پیوش گوئل نے جمعرات کے روز یہ بات کہی۔

مرکزی وزیر نے یہ کہتے ہوئے حکومت تلنگانہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ ٹی آر ایس حکومت نے مرکز کی توجہ دہانی کے باوجود، اپریل اور مئی میں پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت غریبوں میں راشن کارڈز تقسیم نہیں کئے۔ حکومت تلنگانہ نے اپریل/ مئی میں 1.90 لاکھ ٹن چاول حاصل کیا ہے مگر اس چاول کو غریبوں میں تقسیم نہیں کیا ہے۔