حیدرآباد

تلنگانہ میں شدید بارش کی پیش قیاسی

محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعہ کے روز جاری کردہ بلیٹن میں یہ بات بتائی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سنگاریڈی کے چند‘ کاماریڈی‘سرسلہ‘اور وقارآباد کے بعض مقامات پر بھاری بارش ہوئی۔

حیدرآباد:خلیج بنگال میں ہواکے کم دباؤ کے مرکز کے زیر اثر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے اضلاع سدی پیٹ‘یدادری بھونگیر‘میڑچل ملکاجگری‘ وقارآباد‘سنگاریڈی‘میدک اورکاماریڈی میں کہیں کہیں شدید سے انتہائی شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے جبکہ اضلاع منچریال‘ نظام آباد‘ جگتیال‘سرسلہ‘ کریم نگر‘پداپلی‘جئے شنکربھوپال پلی‘ ملگ‘ بھدرادری کتہ گوڑم‘محبوب آباد‘ورنگل‘ ہنمکنڈہ‘ جنگاؤں‘رنگاریڈی اور حیدرآباد کے بعض مقامات پر شدید بارش کاقوی امکان ہے۔

اس دوران ریاست تلنگانہ کے تمام اضلاع میں آج چمک اور بونداباندی کے ساتھ 30 سے 40 کیلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔شہر حیدرآباد میں ہلکی سے بھاری بارش یا گرج چمک کے ساتھ بونداباندی کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعہ کے روز جاری کردہ بلیٹن میں یہ بات بتائی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سنگاریڈی کے چند‘ کاماریڈی‘سرسلہ‘اور وقارآباد کے بعض مقامات پر بھاری بارش ہوئی۔ جنوب مغربی مانسون‘ تلنگانہ میں سرگرم رہا‘بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی۔