حیدرآباد

تلنگانہ میں موسلا دھار بارش کی پیش قیاسی

بلیٹن میں بتایا کہ اتوار کے روز ریاست کے اضلاع کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، محبوب آباد، سدی پیٹ، بھونگیر، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگری،وقار آباد، سنگاریڈی، میدک اور کاماریڈی میں کہیں کہیں یہی صورتحال برقرار رہے گی۔

حیدرآباد: آئندہ24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے اضلاع کتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ سوریا پیٹ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاؤں، بھونگیر، رنگاریڈی، محبوب نگر اور ناگر کرنول، کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

مرکز موسمیات نے ہفتہ کے روز یہاں جاری کردہ بلیٹن میں بتایا کہ اتوار کے روز ریاست کے اضلاع کھمم، نلگنڈہ،  سوریا پیٹ، محبوب آباد، سدی پیٹ، بھونگیر، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگری،وقار آباد، سنگاریڈی، میدک اور کاماریڈی میں کہیں کہیں یہی صورتحال برقرار رہے گی۔

 آئندہ5 دنوں کے دوران تلنگانہ کے بعض اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔ گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں جنوب مغرب مانسون کمزور پڑگیا۔ گذشتہ روز ریاست میں کہیں کہیں بارش ہوئی۔