حیدرآباد

تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری

حیدرآباد کے موسمی مرکز نے بتایا کہ تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ اور کریم نگر اضلاع کے لیے اورنج الرٹ اور دیگر اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: خلیج بنگال میں بنے کم دباؤ کے زیر اثر تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ سب سے زیادہ بارش بھدردری ضلع کے سیتارامپٹنم میں 22.2 سینٹی میٹر، لکشمی دیوی پلی میں 12.3 سینٹی میٹر، کریم نگر ضلع کے پونچاپلی میں 14.4 سینٹی میٹر، محبوب آباد ضلع کے گڈورو میں 12.5 سینٹی میٹر، جگتیال ضلع کے ترملا پور میں 11 سینٹی میٹر بارش ہوئی۔

 موسلادھار بارش کی وجہ سے محبوب آباد ضلع میں کمبلاپلی منڈل پریشد کے پرائمری اسکولوں کل کلاس رومس میں پانی آگیاجس کے سبب طلبہ کو مشکل صورتحال کا سامنا کرناپڑا۔