حیدرآباد

تلنگانہ ہائی کورٹ ججس کی حلف برداری

سپریم کورٹ کولیجیم کی جانب سے تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ میں 6نئے ججس کا تقرر عمل میں لانے کا فیصلہ کیا تھا۔اب تک ہائی کورٹ میں ججس کی تعداد28 تھی۔ مزید 6ججس کے تقرر کے بعد یہ تعداد 34ہوگئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ کے تقرر کردہ ججس نے آج عہدے کا حلف لیا۔ہائی کورٹ میں فرسٹ کورٹ ہال میں منعقدہ تقریب میں چیف جسٹس تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ جسٹس اجل بھویاں نے نئے ججس کو حلف دلایا۔ آج این وینکٹ وینوگوپال،بی ناگیش،پی کارتک اور کے شرت کا بطور جسٹس اور جئے سرینواس راؤ،این راجیشور راؤ کا ایڈیشنل ججس کے طور پر حلف دلایا گیا۔

سپریم کورٹ کولیجیم کی جانب سے تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ میں 6نئے ججس کا تقرر عمل میں لانے کا فیصلہ کیا تھا۔اب تک ہائی کورٹ میں ججس کی تعداد28 تھی۔ مزید 6ججس کے تقرر کے بعد یہ تعداد 34ہوگئی ہے۔

تلنگانہ اسٹیٹ کے قیام کے وقت جملہ ججس کی تعداد24تھی جس کو بڑھاکر 42کیا گیا تھا۔ججس کی مکمل تعداد پر ہونے کیلئے ابھی 8ججس کا تقرر کیا جانا باقی ہے۔