حیدرآباد

صحافیوں کو اراضی الاٹ کرنے کے فیصلہ کا خیر مقدم: کے ٹی آر

ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ٹی آ رایس حکومت، صحافی برادری کی ترقی اور فلاح وبہبود کیلئے سنجیدہ ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ٹی آ ر ایس حکومت، صحافی برادری کی ترقی اور فلاح وبہبود کیلئے سنجیدہ ہے۔

آج تلنگانہ کے صحافیوں کو اراضی امکنہ کی فراہمی کے حق میں چیف جسٹس سپریم کورٹ این وی رمنا کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا۔ٹوئٹر پر اس فیصلہ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ طویل عرصہ سے زیر دوران مقدمہ پر فیصلہ صادر کرنا قابل قدر کارنامہ ہے۔

حکومت کی جانب سے صحافیوں سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ یقینا مدد گار ثابت ہوگا۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ طویل عرصہ سے حیدرآباد میں برسر خدمت صحافی، اراضی امکنہ کے حصول کے لئے قانونی جدوجہد کررہے تھے۔ آج سپریم کورٹ میں جسٹس این وی رمنا کی قیادت والی بنچ نے صحافیوں کے حق میں فیصلہ صادر کیا۔