حیدرآباد

فیملی پلاننگ آپریشن: 30 خواتین کو دیگر دواخانوں کو منتقل کردیا گیا

گذشتہ روز فیملی پلاننگ آپریشن ناکام ہوجانے سے چار خواتین کی موت کے بعد عہدیداروں نے دیگر30خواتین کو بہتر علاج کے لئے دوسرے دواخانوں میں منتقل کردیا۔ جہاں ان کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔

حیدرآباد: گذشتہ روز فیملی پلاننگ آپریشن ناکام ہوجانے سے چار خواتین کی موت کے بعد عہدیداروں نے دیگر30خواتین کو بہتر علاج کے لئے دوسرے دواخانوں میں منتقل کردیا۔ جہاں ان کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔

25/ اگست کو ضلع رنگاریڈی کے ابراہیم پٹنم کے سیول ہاسپٹل میں 34خواتین کا فیملی پلاننگ آپریشن انجام دیا گیا تھا۔ پیر کے دن 2خواتین نے شدید گیسٹرو کی شکایت کی اور دوران علاج فوت ہوگئی۔

اسی طرح منگل کے دن 2خواتین کی موت ہوگئی۔ اس واقعہ پر انتظامیہ فوری حرکت میں آگئی اور تمام دوسری 30خواتین کو دوسرے دواخانوں کو منتقل کردیا گیا۔

13خواتین کو اپولو ہاسپٹل اور17کو نظامس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق 2 خواتین جسمانی طور پر کافی کمزور ہے اس لئے انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا۔ تمام خواتین کی صحت مستحکم ہے اور آئندہ 2دنوں میں ڈسچارج کردیا جائے گا۔