حیدرآباد

مسلم دنیا کی عظیم خواتین پر نمائش، اسد اویسی کی جانب سے مہم کی ستائش

صدر مجلس نے اس پہل پر مسرت کا اظہار کیا اور اس پراجکٹ میں دلچسپی ظاہر کی۔ انھوں نے اس سلسلہ میں اسکالرس کے ساتھ تعاون، ڈیزائننگ، ویڈیوز کی تیاری کے بشمول تمام کوششوں کی ستائش کی اور بعض پہلوؤں کے سلسلے میں رہنمائی کی اور تجاویز پیش کیں۔

حیدرآباد: تاریخ اسلام اور مسلم دنیا کی دانشور خواتین کے کارناموں سے نئی نسل کو واقف کرانے کے لئے یکم تا 3 اکتوبر ء نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ توقع ہے کہ بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

اس سلسلہ میں ڈسکور دا گریٹ انٹلکچول مسلم ویمن آف آل ٹائم تنظیم کے آرگنائزنگ سکریٹری ایم اے لطیف اور عہدہ دار عرفان قریشی نے بیرسٹر اویسی سے دارالسلام میں ملاقات کی اور انھیں اس نمائش میں شرکت کے لئے مدعو کیا۔

صدر مجلس نے اس پہل پر مسرت کا اظہار کیا اور اس پراجکٹ میں دلچسپی ظاہر کی۔ انھوں نے اس سلسلہ میں اسکالرس کے ساتھ تعاون، ڈیزائننگ، ویڈیوز کی تیاری کے بشمول تمام کوششوں کی ستائش کی اور بعض پہلوؤں کے سلسلے میں رہنمائی کی اور تجاویز پیش کیں۔ انھوں نے مجوزہ پروگرام سے متعلق مواد کا مطالعہ کیا۔

 اس پروگرام کی نگرانی مولانا خالد سیف اللہ رحمانی سکریٹری جنرل کل ہند مسلم پرسنل لا بورڈ کر رہے ہیں۔ ایم اے لطیف اور عرفان قریشی نے بتایا کہ اسلام میں مسلم خواتین کے کردار کے تعلق سے غلط فہمیوں کا ازالہ ان عظیم خواتین کی خدمات کو خراج اور ان کے کارناموں کو نئی نسل کی لڑکیوں کے بطور نمونہ پیش کرنا ان کا مقصد ہے۔ یہ پروگرام سالار جنگ میوزیم نیاپل حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔