حیدرآباد

معطل راجہ سنگھ کا اسمبلی عہدہ حاصل کرنے بی جے پی میں رسہ کشی

بی جے پی کے2ارکان اسمبلی رگھونندن راؤ اورای راجندرمیں مذکورہ عہدہ کیلئے رسہ کشی شروع ہوگئی ہے۔ یہ سردجنگ اوررسہ کشی اسمبلی میں بی جے پی کافلورلیڈر کا عہدہ حاصل کرنے کیلئے ہے۔

حیدرآباد: بی جے پی کے معطل کردہ رکن اسمبلی راجہ سنگھ جنہیں اسمبلی میں فلورلیڈر کی حیثیت حاصل تھی پولیس نے راجہ سنگھ کو پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتارکیاتھا۔

اب بی جے پی کے2ارکان اسمبلی رگھونندن راؤ اورای راجندرمیں مذکورہ عہدہ کیلئے رسہ کشی شروع ہوگئی ہے۔ یہ سردجنگ اوررسہ کشی اسمبلی میں بی جے پی کا فلور لیڈر کا عہدہ حاصل کرنے کیلئے ہے۔

رگھونندن راؤ جو بی جے پی کے سینئر قائد ہیں۔ انہوں نے اسمبلی حلقہ دوباک سے کامیابی حاصل کی تھی۔ جبکہ ای راجندرجنہوں نے ایک سال قبل ٹی آرایس کوخیربادکہہ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ بی جے پی ہائی کمان نے انہیں اسمبلی حلقہ حضورآباد کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کاامیدوار بنایاتھا اور ای راجندرنے اس حلقہ سے کامیابی حاصل کرلی تھی۔

واضح ہوکہ6 ستمبرسے تلنگانہ ریاست کی قانون ساز اسمبلی اورقانون سازکونسل کے اجلاس کا آغاز ہونے والا ہے۔ بی جے پی ہائی کمان رگھونندن راؤیا ای راجندرمیں سے کسی ایک قائد کو فلورلیڈر کاعہدہ حاصل کرنے کی اجازت دے گی۔

اطلاع کے مطابق بی جے پی کے رگھونندن راؤ جوآسٹریلیاکے دورہ پر ہیں۔ ای راجندرکوبی جے پی نے آپریشن آکرش دیگرسیاسی جماعتوں کے قائدین کوبی جے پی میں شامل ہونے والوں کی کمیٹی کا سربراہ بنایاہے۔