حیدرآباد

پانی کے بقایا بلز ادا نہ کرنے پر نل کنکشن منقطع کرنے عہدیداروں کو ہدایت: دانا کشور

منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ دانا کشور نے عہدیداروں کو پانی کے بقایا بلز کی عدم ادائیگی پر صارفین کے نل کنکشن منقطع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

حیدرآباد: منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ دانا کشور نے عہدیداروں کو پانی کے بقایا بلز کی عدم ادائیگی پر صارفین کے نل کنکشن منقطع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

بالخصوص کمرشیل نل کنکشن رکھنے والے صارفین اگر 6 ماہ کے بلز بقاقی ہے تو ان کے کنکشن فوری منقطع کردیئے جائیں گے۔ دانا کشور آج ایک اجلاس میں نل کنکشن کے بقایا بلز کی وصولی کا جائزہ لے رہے تھے۔

اجلاس میں گزشتہ چند دنوں میں بقایا بلز کی بہتر وصولی کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو بقایا بلز کی وصولی مہم میں مزید شدت پیدا کرنے کی ہدایت دی۔

واٹر ورکس کے شعبہ ویجلنس کی جانب سے بھی بلز کی وصولی میں تعاون کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں 1095 کمرشیل صارفین گزشتہ 6 ماہ اور اس سے زائد عرصہ سے ادا نہیں کئے ہیں ان سے 8.31 کروڑ روپے وصول شدنی ہے۔