حیدرآباد

چینائی میں چیس اولمپیاڈ، چیف منسٹر کے سی آر مدعو

چندرشیکھرراؤ کے دفتر سے جاری ایک سرکاری اعلامیہ میں جمعہ کے روز بتایا کہ اسٹالن نے ڈی ایم کے پارٹی کے رکن راجیہ سبھا گیری راجن کے ذریعہ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کے نام دعوت نامہ روانہ کیا ہے۔

حیدرآباد: ٹاملناڈو کے چیف منسٹر ایم کے اسٹالن نے تلنگانہ کے ہم منصب کے چندر شیکھر راؤ کو چینائی میں منعقد شدنی 44 ویں ایف آئی ڈی ای انٹر نیشنل چیس اولمپیاڈ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ چیس اولمپیاڈ 28 جولائی سے10 / اگست کو منعقد ہوگا۔

 راؤ کے دفتر سے جاری ایک سرکاری اعلامیہ میں جمعہ کے روز بتایا کہ اسٹالن نے ڈی ایم کے پارٹی کے رکن راجیہ سبھا گیری راجن کے ذریعہ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کے نام دعوت نامہ روانہ کیا ہے۔ ٹاملناڈو کے چیف منسٹر نے چیف منسٹر کے سی آر سے خواہش کی کہ وہ اس دعوت نامہ پر جو آپ کے لئے شخصی طور پر روانہ کیا گیا ہے۔

 سنجیدگی سے غور کریں اور 28 جولائی کو چیس اولمپیاڈ کی افتتاحی تقریب میں ضرور شرکت کریں۔ گیری راجن نے راؤ کو شال اڑھائی اور انہیں اسٹالن کے شخصی دعوت نامہ کے ساتھ مومنٹو حوالے کیا۔ اسٹالن نے کہا کہ پہلی بار ملک میں ایف آئی ڈی ای انٹر نیشنل چیس اولمپیاڈ کا اہتمام کیا جارہا ہے اس چمپئن شپ میں دنیا کے188ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔