حیدرآباد

کلاس روم میں دل کا دورہ، ساتویں جماعت کی طالبہ کی موت

ساتویں جماعت میں زیرتعلیم شیخ ساجدہ کلاس روم میں اچانک غش کھاکر گر گئی۔اس کو فوری طورپر علاج کے لئے اسپتال لے جایاگیا تاہم ڈاکٹرس نے اس کامعائنہ کرنے کے بعد اس کو مردہ قراردیا۔

حیدرآباد: دل کا دورہ پڑنے سے ساتویں جماعت کی طالبہ کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ اے پی کے نیلور ضلع کے ونجامورو ہائی اسکول میں پیش آیا۔ ساتویں جماعت میں زیرتعلیم شیخ ساجدہ کلاس روم میں اچانک غش کھاکر گر گئی۔اس کو فوری طورپر علاج کے لئے اسپتال لے جایاگیا تاہم ڈاکٹرس نے اس کامعائنہ کرنے کے بعد اس کو مردہ قراردیا۔

 ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ اس لڑکی کے دل یا دماغ میں بچپن سے ہی کوئی مسئلہ رہا ہوگا جس کی وجہ سے وہ اچانک گر گئی اور اس کی موت ہوگئی۔ اسکول کے ایک ٹیچر نے کہاکہ لڑکی نے کلاس روم میں سوال کا جواب دینے کیلئے اصرار کیا اور اسی دوران گرگئی۔اس کو دورہ آنے لگے تاہم انہوں نے اس کے ہاتھ میں چابی رکھی اور اس کو فوری طورپراسپتال لے جایاگیا۔