حیدرآباد

کے کویتا نے بھائی کے ٹی آر کو راکھی باندھی

پرگتی بھون میں منعقدہ راکھی تقریب (رکھشا بندھن) میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی دختر ورکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے اپنے بھائی وکارگذار صدر ٹی آر ایس و ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راما راؤ کے ہاتھ پر راکھی باندھ کر ان کا آشیرواد لیا۔

حیدرآباد: بھائی، بہن کے درمیان بے پناہ محبت کی علامت راکھی پورنیما تہوار کا ریاست میں راویتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ہے۔ بہنوں کی جانب سے بھائیوں کی کلائیوں پر راکھی باندھ کر دعائیں لی جارہی ہیں۔

 اس سلسلہ میں پرگتی بھون میں منعقدہ راکھی تقریب (رکھشا بندھن) میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی دختر ورکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے اپنے بھائی وکارگذار صدر ٹی آر ایس و ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راما راؤ کے ہاتھ پر راکھی باندھ کر ان کا آشیرواد لیا۔ کے کویتا نے ریاست کے عوام کو راکھی پورنیما کی مبارکباد دی۔