حیدرآباد

گنیش فیسٹیول: مساجد کو بڑے کپڑوں سے ڈھانک دیا گیا

گنیش کے جلوس گزرنے والے راستوں پرموجود مساجد کو بڑے بڑے شامیانوں کے ساتھ ڈھانکاگیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی شرپسندی کو روکاجاسکے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں گنیش فیسٹیول کے سلسلہ میں پولیس کا وسیع تربندوبست کیاگیا ہے۔ کسی بھی ناگہانی واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس فورس چوکس ہے۔ شہر میں جمعہ کو گنیش مورتیوں کاوسرجن کیاجائے گاجس کے پیش نظر مساجد کو بڑے بڑے شامیانوں سے ڈھانکنے کا کام کیاگیا ہے۔

گنیش کے جلوس گزرنے والے راستوں پرموجود مساجد کو بڑے بڑے شامیانوں کے ساتھ ڈھانکاگیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی شرپسندی کو روکاجاسکے۔ ہر سال گنیش مورتیوں کے وسرجن سے پہلے اس طرح مساجد کو ڈھانکنے کا کام کیا جاتا ہے اور یہ روایت کئی برسوں سے چلی آرہی ہے۔