حیدرآباد

10لاکھ نئے آسراپنشن جاری کئے گئے: کے سی آر

دھوبیوں اورنائی برہمنوں کو 2500 یونٹ برقی مفت سربراہ کی جارہی ہے جبکہ کسانوں کو 24گھنٹے بلاخلل برقی سربراہ کی جارہی ہے۔ حکومت‘صحت عامہ اور تعلیم شعبہ جات کو مستحکم بنانے میں مصروف ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ نے کہاکہ 15 اگست سے 10لاکھ نئے آسراپنشن جاری کئے جارہے ہیں۔ یہ وظائف پہلے سے جاری کئے جانے والے 36 لاکھ پنشن سے علحدہ ہیں اس طرح حکومت‘ریاست میں ہرماہ 46 لاکھ اہل افراد میں وظائف جاری کرے گی۔

دھوبیوں اورنائی برہمنوں کو 2500 یونٹ برقی مفت سربراہ کی جارہی ہے جبکہ کسانوں کو 24گھنٹے بلاخلل برقی سربراہ کی جارہی ہے۔ حکومت‘صحت عامہ اور تعلیم شعبہ جات کو مستحکم بنانے میں مصروف ہے۔

 انہوں نے کہاکہ دلوک کوخودکفیل اورخودمختار بنانے کے لئے حکومت نے دلت بندھواسکیم نافذکرچکی ہے۔ جشن آزادی کے موقع پر قلعہ گولکنڈہ کے اطراف سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔