مشرق وسطیٰ

جنگ جتنی لمبی ہوگی، اسرائیل کے پاؤں غزہ میں دھنستے جائیں گے : حماس

فلسطینی حریت پسند تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ جنگ جتنی لمبی ہوگی، اسرائیل کے پاؤں غزہ میں دھنستےجائیں گے، اسپتالوں کو نشانہ بنانے پرالقسام بریگیڈکےہاتھوں جواب ملےگا۔

غزہ: فلسطینی حریت پسند تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ جنگ جتنی لمبی ہوگی، اسرائیل کے پاؤں غزہ میں دھنستےجائیں گے، اسپتالوں کو نشانہ بنانے پرالقسام بریگیڈکےہاتھوں جواب ملےگا۔

متعلقہ خبریں
رفح پر اسرائیل کا فضائی حملہ، 18فلسطینی جاں بحق
غزہ کے عوام کا تاریخی صبر جس نے اسلام کا سر بلند کردیا: رہبر انقلاب اسلامی
اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجہ میں ہونے والی ہلاکتوں پر معافی مانگ مانگتا ہوں: اسرائیلی صدر
نتن یاہو کے استعفیٰ تک پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج جاری رہے گا: اسرائیلی مظاہرین
غزہ میں امداد تقسیم کرنے والی ٹیم پر اسرائیل کی بمباری، 23 فلسطینی شہید

تفصیلات کے مطابق فلسطینی حریت پسند تنظیم حماس کے رہنما اور ترجمان اسامہ حمدان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ جتنی لمبی ہوگی، اسرائیل کے پاؤں غزہ میں دھنستےجائیں گے اور اسرائیلی فوج کوہر ایک میٹرپربھاری قیمت چکانی پڑرہی ہے۔

حماس کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ اسپتالوں کو نشانہ بنانے پر القسام بریگیڈ کے ہاتھوں جواب ملے گا۔

اسامہ حمدان نے کہا کہ ہم اپنے عرب اور مسلمان بھائیوں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنی تمام تر سیاسی اور اقتصادی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے واشنگٹن پر شہریوں اور بچوں کے خلاف جارحیت کو فوری طور پر روکنے کے لیے دباؤ ڈالیں گے، جس کے نتیجے میں ہر روز مزید 400 شہید اور تقریباً 1000 معصوم بچے اور خواتین زخمی ہو رہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ” ہم ہسپتال کے قتل عام کا ذمہ دار ہر اس شخص کو ٹھہراتے ہیں جو خاموش ہے یا اسے روکنے، روکنے یا قبضے کو مجرم قرار دینے میں ناکام رہتا ہے، اور اپنے لیڈروں کو بین الاقوامی جرائم کے لیے عدالتوں کے سامنے جوابدہ ٹھہراتا ہے۔

دوسری جانب حماس نےکارروائیوں کی ویڈیوجاری کردی، حماس کےترجمان ابو عبیدہ کے مطابق ایک سو ساٹھ سے زیادہ اسرائیلی فوجی اہداف کومکمل یا جزوی تباہ کردیا، دشمن اپنی جارحیت کی قیمت چکائے گا