حیدرآبادسوشیل میڈیا

حیدرآباد میں مندی کھانے کے بعد12افراد علیل,ہوٹل مہربند

گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) نے شہرکے صنعت نگر علاقہ کی ایک ہوٹل کومہربندکردیاکیونکہ اس ہوٹل سے سربراہ کردہ مندی کھانے کے بعد 12 افراد کے علیل ہونے کی شکایت وصول ہوئی تھی۔

حیدرآباد: گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) نے شہرکے صنعت نگر علاقہ کی ایک ہوٹل کومہربندکردیاکیونکہ اس ہوٹل سے سربراہ کردہ مندی کھانے کے بعد 12 افراد کے علیل ہونے کی شکایت وصول ہوئی تھی۔

جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کے مطابق 12افراد نے ایک ہوٹل جس کا نام ماشاء اللہ بتایا گیاہے‘میں مندی کھائی تھی جس کے بعد ان افراد نے قئے کی شکایت کی اوران کی طبعیت بگڑگئی جس کے سبب انہیں جمعرات کے روز ہاسپٹل میں شریک کرایاگیا تاہم جمعہ کے روز ان تمام افراد کوہاسپٹل سے ڈسچارج کردیاگیا۔

جی ایچ ایم سی عہدیداروں نے ہوٹل کا معائنہ کیا اور مندی کے نمونوں کوجانچ کے لئے انسٹی ٹیوٹ آف پروینٹیومیڈیسن (آئی پی ایم)روانہ کردیا گیا۔

عہدیداروں نے ہوٹل کوبندکردیا اورکہاکہ ہمیں ان نمونوں کی جانچ کی رپورٹ کا انتظار ہے توقع ہے کہ اندروں ہفتہ رپورٹ وصول ہوجائے گی۔

جی ایچ ایم سی کے اسسٹنٹ آفیسر آف ہیلت خیریت آباد سرکل ڈاکٹر پی بھارگوانارائنہ نے بتایا کہ انتظامیہ کی خواہش پر ریسٹورنٹ کو عبوری رپورٹ جاری ہونے کے بعد ایک بجے دن تک ہوٹل کو کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی مگر حتمی رپورٹ کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔