حیدرآباد

2 ججس کا تلنگانہ ہائی کورٹ تبادلہ،صدرجمہوریہ کی منظوری

سپریم کورٹ کی پانچ رکنی کالجیم جس کی قیادت چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس ڈی وائی چندرچور کر رہے تھے نے فروری کے دوسرے ہفتہ میں دو ججوں کے تلنگانہ ہائی کورٹ میں تبادلے کو منظوری دی۔

حیدرآباد: مرکزی حکومت نے مطلع کیا ہے کہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے جسٹس سوجوئے پال اور کلکتہ ہائی کورٹ سے جسٹس موشمی بھٹاچاریہ کا تلنگانہ ہائی کورٹ میں تبادلہ کردیاگیا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی جانب سے ان تبادلوں کی منظوری کے بعد وزارت قانون اور انصاف کی جانب سے اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
گروپ I پریلمس امتحان منسوخی کیس کی سماعت
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

 سپریم کورٹ کی پانچ رکنی کالجیم جس کی قیادت چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس ڈی وائی چندرچور کر رہے تھے نے فروری کے دوسرے ہفتہ میں دو ججوں کے تلنگانہ ہائی کورٹ میں تبادلے کو منظوری دی۔

 اور مزید کارروائی کے لیے اپنی سفارشات مرکزی حکومت کو روانہ کردیں۔ صدرجمہوریہ نے چیف جسٹس آف انڈیا سے مشاورت کے بعد ان تجاویز کو منظوری دی۔