ڈیٹونیٹر پھٹنے سے 3 افراد شدید زخمی

کنٹراکٹر کی جانب سے سڑک کے کام کے لیے پتھروں کے درمیان نصب کیے گئے تین ڈیٹونیٹرز میں سے ایک آج پھٹ گیاجس کے نتیجہ میں وہاں کام کرنے والے بعض افراد دوڑپڑے۔

حیدرآباد: حیدرآباد شہر کے نواح میں واقع نارسنگی میں ڈیٹونیٹر پھٹنے سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ آوٹر رنگ روڈ پر کام کے دوران پیش آیا۔ تین روز قبل متعلقہ کنٹراکٹر کی جانب سے سڑک کے کام کے لیے پتھروں کے درمیان نصب کیے گئے تین ڈیٹونیٹرز میں سے ایک آج پھٹ گیاجس کے نتیجہ میں وہاں کام کرنے والے بعض افراد دوڑپڑے۔

 اس واقعہ میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طورپر علاج کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button