حیدرآباد

عثمان ساگر کے 4 اور حمایت ساگر کے 2 دروازے کھول دیئے گئے

عثمان ساگر میں پانی کا بہاؤ900 کیوزک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے عثمان ساگر کے4دروازوں کو اوپر اٹھاتے ہوئے فاضل پانی کو ندی میں خارج کررہے ہیں۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد اور اس کے قرب وجوار کے اضلاع میں چہارشنبہ کی شب موسلا دھار بارش کی وجہ سے شہر کے قدیم دونوں ذخائر آب عثمان ساگر اور حمایت ساگر میں تیزی کے ساتھ داخل ہورہا ہے جس کے سبب ان دونوں ذخائز آب کی سطح تقریباً مکمل ہوچکی ہے۔

عثمان ساگر میں پانی کا بہاؤ900 کیوزک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے عثمان ساگر کے4دروازوں کو اوپر اٹھاتے ہوئے فاضل پانی کو ندی میں خارج کررہے ہیں۔ اسی طرح حمایت ساگر کے 2 دروازوں کو اوپر اٹھاتے ہوئے فاضل پانی کو موسیٰ ندی میں چھوڑا جارہا ہے۔ حمایت ساگر میں پانی کا بہاؤ 1200 کیوزک اور اخراج 1373 کیوزک بتایا گیا ہے۔