حیدرآباد

ہاسٹل میں کھانا کھانے کے بعد 40 طالبات متاثرہوگئیں

جوائنٹ کلکٹر ارون بابو نے ہاسٹل کا معائنہ کیا۔انہوں نے بعد ازاں اسپتال پہنچ کر لڑکیوں کی صحت کے بارے میں ڈاکٹرس سے معلومات حاصل کیں اور ان کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کا مشورہ دیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ایلورو ضلع کے چنتل پوڈی ایس سی گرلز ہاسٹل میں کھانا کھانے کے بعد40طالبات متاثرہوگئیں۔یہ طالبات الٹی اور پیٹ میں درد سے متاثر ہوئیں۔18طالبات کو علاج کے لئے فوری طورپر اسپتال سے رجوع کیاگیا۔

جوائنٹ کلکٹر ارون بابو نے ہاسٹل کا معائنہ کیا۔انہوں نے بعد ازاں اسپتال پہنچ کر لڑکیوں کی صحت کے بارے میں ڈاکٹرس سے معلومات حاصل کیں اور ان کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کا مشورہ دیا۔ساتھ ہی انہوں نے متاثرہ طالبات سے بھی اس واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں۔ دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔