حیدرآباد

پرچہ سوالات افشا کیس، مزید 2افراد گرفتار۔ ایس آئی ٹی کی کاروائی

تحقیقات کے دوران عہدیداروں کو پتہ چلاکہ بھگونت نے اپنے بھائی روی کمار کیلئے ایک ملزم ڈھاکیہ نائک سے اسسٹنٹ انجینئر کے امتحان کیلئے ایک پرچہ سوالات خریدا تھا۔بھگونت نے اس پرچہ سوالات کیلئے ڈھاکیہ نائک کے کھاتہ میں 2لاکھ روپے منتقل کئے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے جو تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس سی) امتحانی پرچہ کے افشا کی تحقیقات کررہی ہے، اس نے مزید 2ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے جو وقار آباد منڈل پریشد ڈیولپمنٹ آفیسر (ایم پی ڈی او) کے دفتر میں کام کرتا ہے اور اس کے بھائی روی کمار کو ایس آئی ٹی نے گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں
جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار
پرچہ سوالات افشاء کیس میں گرفتاریوں کی تعداد 100 تک پہنچ جائے گی
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار
بھائی کے سامنے بہن کی عصمت ریزی، ملزمین گرفتار

تحقیقات کے دوران عہدیداروں کو پتہ چلاکہ بھگونت نے اپنے بھائی روی کمار کیلئے ایک ملزم ڈھاکیہ نائک سے اسسٹنٹ انجینئر کے امتحان کیلئے ایک پرچہ سوالات خریدا تھا۔بھگونت نے اس پرچہ سوالات کیلئے ڈھاکیہ نائک کے  کھاتہ میں 2لاکھ روپے منتقل کئے تھے۔

مزید 2ملزمین کی گرفتاری کے ساتھ ہی اس کیس میں اب تک گرفتار کئے گئے افراد کی تعداد 21ہوگئی ہے۔ ڈھاکیہ ایک ٹیچر رینوکا کا شوہر ہے۔جس نے اصل ملزم ٹی ایس پی ایس سی کے ملزم پروین کمار سے پرچہ سوالات حاصل کئے تھے۔

اُس نے اپنے بھائی راجیشور نائک کیلئے پرچہ سوالات خریدا تھا جو اسسٹنٹ انجینئر کے امتحان میں شریک ہوا تھا۔رینوکا نے ڈھاکیہ کے ساتھ مل کر دوسروں کو پرچہ سوالات فروخت کیا تھا۔یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ ٹی ایس پی ایس سی اسکام 12مارچ کو منظر عام پر آیا تھا جس کے نتیجہ میں گروپ I پلیمنری امتحانات، اسسٹنٹ انجینئرس، اے ای ای  اور ڈی اے او امتحانات کو منسوخ کردیا گیا تھا۔

 پروین، ٹی ایس پی ایس سی میں اسسٹنٹ سیکشن آفیسر کی حیثیت سے کام کرتا تھا اور ٹی ایس پی ایس سی کا نیٹ ورک اڈمن راج شیکھر ریڈی نے مبینہ طور پر کمیشن کے  کانفیڈنشیل سیکشن کے ایک کمپیوٹر سے چند امتحانی پرچوں کا سرقہ کرلیا تھا اور انہیں دیگر ملزمین کو فروخت کیا تھا۔