حیدرآباد

شہر آمد پر این وی رمنا کا شاندار خیرمقدم

سپریم کورٹ کے موظف چیف جسٹس این وی رمنا کی حیدرآباد کے ایس آر نگر علاقہ میں ان کے مکان پر آمد پر ان کا شاندار خیرمقدم کیا گیا۔

حیدرآباد: سپریم کورٹ کے موظف چیف جسٹس این وی رمنا کی حیدرآباد کے ایس آر نگر علاقہ میں ان کے مکان پر آمد پر ان کا شاندار خیرمقدم کیا گیا۔

جسٹس رمنا کی آمد پر اس علاقہ کے افراد نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر جسٹس رمنا کے مداح، وکلا اور ان کے افراد خاندان جمع تھے۔

رمنا اور ا ن کی اہلیہ کا مقامی افرادنے پرتپاک خیرمقدم کیا اور ان پر پھول کی پتیاں نچھاور کیں۔ جسٹس رمنا نے اپنے حامیوں کے ساتھ تصاویر بھی کھینچوائیں۔

موظف چیف جسٹس رمنا کی آمد کے سلسلہ میں استقبالیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا اور انہوں نے مقامی عوام کے ساتھ کیک بھی کاٹے جی ایچ ایم سی کے صفائی اسٹاف نے این وی رمنا کو کیک پیش کیا۔