تلنگانہ

متوفی صحافیوں کے افراد خاندان کی امداد، درخواستیں مطلوب

صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ پریس اکیڈیمی الم نارائن نے صحافی برادری سے اپیل کی کہ متوفی صحافیوں کے افراد خاندان کو جرنلسٹ ویلفیر فنڈ کے ذریعہ امداد کے لئے درخواست داخل کریں۔

حیدرآباد: صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ پریس اکیڈیمی الم نارائن نے صحافی برادری سے اپیل کی کہ متوفی صحافیوں کے افراد خاندان کو جرنلسٹ ویلفیر فنڈ کے ذریعہ امداد کے لئے درخواست داخل کریں۔

آج پریس اکیڈیمی کی جانب سے جاری کردہ اطلاع میں کہا گیا ہے کہ درخواست کو بتائے گئے طریقہ کار میں پر کرتے ہوئے متعلقہ ڈسٹرکٹ پبلک ریلیشن آفیسرس سے تصدیق کراتے ہوئے تصدیق نامہ موت‘ انکم سرٹیفکیٹ‘ افراد خاندان کی تفصیلات اور صحافی کا شناختی کارڈ ساتھ میں منسلک کریں۔

حادثہ کا شکار اور ناسازی صحت کی وجہ سے صحافتی خدمات انجام دینے سے قاصر صحافی بھی درخواست داخل کرسکتے ہیں۔

درخواست کے ساتھ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہاسپٹل کے سیول سرجن کی جانب سے In Capacitation سرٹیفکیٹ (خدمات انجام دینے کے موقف میں نہ ہونے) آمدنی اور شناختی کارڈ ساتھ منسلک کرنا ہوگا۔

گزشتہ مرتبہ درخواست داخل کئے۔ صحافیوں کو دوبارہ درخواست داخل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ موجودہ طور پر میڈیا اکیڈیمی سے وظیفہ حاصل کررہے اور سابق میں امداد حاصل کرچکے افراد درخواست داخل کرنے کے لئے نااہل ہیں۔ 21 اگست سے قبل درخواست کو