مہاراشٹرا

شنڈے سینا مودی اور شاہ کی سینا ہے: سنجے راوت

راوت نے کہا کہ اس اشتہار کی سرخی ہے - 'ملک میں مودی، مہاراشٹر میں شندے کو لوگ پسند کرتے ہیں'۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مہاراشٹر کی سیاست میں اس طرح کے مذاق ہو رہے ہیں۔

ممبئی: شیو سینا (ادھو دھڑے) کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت نے منگل کو کہا کہ شندے سینا کے اشتہار میں آنجہانی بالا صاحب کی تصویر نہیں ہے، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مودی-شاہ کی سینا ہے۔

متعلقہ خبریں
راؤت نے قتل کے ملزم کے ساتھ شنڈے کے لڑکے کی تصویر شیئر کی
سنجے راوت کے ریمارک پر رام مندر کے صدر پجاری کی تنقید
بھگوان رام بی جے پی کے انتخابی امیدوار : سنجے راوت
اسرائیل کے جذبات کو مجروح کرنے کامنشا نہیں تھا:راوت

راوت نے کہا کہ اس اشتہار کی سرخی ہے – ‘ملک میں مودی، مہاراشٹر میں شندے کو لوگ پسند کرتے ہیں’۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مہاراشٹر کی سیاست میں اس طرح کے مذاق ہو رہے ہیں۔ یہ اشتہار سرکاری ہے یا نجی، بی جے پی کو اس کا جواب دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت 105 ایم ایل ایز کی حمایت پر کھڑی ہے، انہیں جواب دینا چاہئے۔ کروڑوں روپے خرچ کر کے سروے کی تشہیر کی گئی ہے۔ یہ سب کہاں کیا گیا، ایسا لگتا نہیں کہ یہ مہاراشٹر میں ہے۔ ایسا سروے مہاراشٹر میں نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بالاصاحب ٹھاکرے کا جانشین ہونے کا دعویٰ کرنے والوں نے اس اشتہار میں نہ تو ان کا ذکر کیا ہے اور نہ ہی ان کی تصویر کہیں لگائی ہے۔ اس سے ثابت ہوا کہ یہ شیو سینا نہیں بلکہ شاہ مودی کی سینا ہے۔ مسٹر راوت نے یہ بھی الزام لگایا کہ حکومت کے خزانے سے کروڑوں روپے اشتہارات پر خرچ کیے گئے ہیں۔a