چیف منسٹر کی جانب سے توہین کے الزامات بے بنیاد: کے ایشور

ایشور نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں نے افواہ پھیلادی کہ چیف منسٹر نے ایک دلت وزیر کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کانگریس اور بی جے پی قائدین کو جھوٹی خبریں پھیلانے سے باز آجانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر بہبود کو پالا ایشور نے ان افواہوں کو بے بنیاد بتایا کہ گذشتہ روز چیف منسٹر کے سی آر نے ان کی بے عزتی کی تھی آج یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو جھوٹا پرپگنڈا کرنے سے باز آجانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ بغیر حقائق معلوم کئے جھوٹی خبریں پھیلانا مناسب نہیں ہے۔

 یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ جمعرات کے روز پرگتی بھون میں چیف منسٹر کی پریس کانفرنس سے قبل چیف منسٹر نے وزراء کو ایک طرف اور اراکین اسمبلی کو دوسری طرف بیٹھنے کی ہدایت دی تھی۔ چونکہ کوپالا ایشور اراکین اسمبلی کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، اس لئے چیف منسٹر نے کوپالا ایشور کو اپنی جگہ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا۔

 اس حقیقت سے غیر واقف اپوزیشن جماعتوں نے افواہ پھیلادی کہ چیف منسٹر نے ایک دلت وزیر کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کانگریس اور بی جے پی قائدین کو جھوٹی خبریں پھیلانے سے باز آجانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button