کرناٹک

بچہ سے ملنے نہ دینے پر بنگلورو میں مسلم خاتون کا اقدام خودکشی

بچہ سے ملنے نہ دینے پر ایک خاتون نے کیمرہ کے سامنے زہر پی لیا۔ پیر کے دن بنگلورو کے مضافات دیون ہلی کا یہ واقعہ ہے۔ پولیس کے بموجب اوزون اربنا اپارٹمنٹ کے سامنے یہ واقعہ پیش آیا۔

بنگلورو: بچہ سے ملنے نہ دینے پر ایک خاتون نے کیمرہ کے سامنے زہر پی لیا۔ پیر کے دن بنگلورو کے مضافات دیون ہلی کا یہ واقعہ ہے۔ پولیس کے بموجب اوزون اربنا اپارٹمنٹ کے سامنے یہ واقعہ پیش آیا۔

خاتون کا نام سمیہ بانو بتایا گیا ہے جو ٹمکورو سٹی کی رہنے والی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دواخانہ میں سمیہ کا علاج چل رہا ہے۔ 2سال قبل پہلے شوہر سے اس کی علیحدگی ہوگئی تھی۔ عدالت نے اس کے بچہ کی کسٹڈی اسے دی تھی۔ گزشتہ ماہ اس کا سابقہ شوہر محمد اقبال اس کے مکان آیا تھا اور بچہ کو اپنے ساتھ لے لیا۔

بعد میں سمیہ کو جانکاری ملی کہ اس کا سابقہ شوہر اور بچہ قریبی علاقہ دیون ہلی میں رہ رہے ہیں۔ وہ اپنا بچہ واپس لانے وہاں گئی جہاں محمد اقبال سے اس کا جھگڑا ہوگیا۔

محمد اقبال کے مکان کے سامنے اس نے زہر پی لیا اور لائیو ویڈیو بنایا۔ ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ سمیہ کو فوری دواخانہ لایا گیا جس کی وجہ سے وہ بچ گئی۔ دیون ہلی پولیس نے شکایت اور جوابی شکایت درج کرلی ہے۔ کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔