مادنا پیٹ میں نامعلوم شخص نے 4 گاڑیوں کو آگ لگادی
پرانے شہر کے مادنا پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک نامعلوم شخص نے جو فیس ماسک پہنا ہواتھا، آج صبح 4بجے ایک عمارت میں پارک شدہ گاڑیوں کوآگ لگادی اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

حیدرآباد: پرانے شہر کے مادنا پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک نامعلوم شخص نے جو فیس ماسک پہنا ہواتھا، آج صبح 4بجے ایک عمارت میں پارک شدہ گاڑیوں کوآگ لگادی اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس نے شبہ ظاہر کیاہے کہ نامعلوم شخص نے پرانی مخاصمت کے باعث ان گاڑیوں کو آگ لگادی۔
چار گاڑیاں مکمل طورپر جل گئیں۔ مقامی افراد اور پولیس نے ملکر آگ پرقابو پالیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔