راجہ سنگھ کو ایک اور بلٹ پروف کار الاٹ

اسمبلی میں گوشہ محل حلقہ کی نمائندگی کرنے والے راجہ سنگھ نے قبل ازیں کئی مرتبہ حکومت سے شکایت کی تھی کہ ان کو الاٹ کردہ بلٹ پروف کار بار بار فیل ہورہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو ریاستی حکومت نے ایک اوربلٹ پروف گاڑی الاٹ کی ہے۔

اسمبلی میں گوشہ محل حلقہ کی نمائندگی کرنے والے راجہ سنگھ نے قبل ازیں کئی مرتبہ حکومت سے شکایت کی تھی کہ ان کو الاٹ کردہ بلٹ پروف کار بار بار فیل ہورہی ہے۔

اس مسئلہ پر حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے بلٹ پروف خراب گاڑی کو وزیراعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ کے کیمپ آفس پرگتی بھون کے قریب چھوڑدیا تھا اوراس مسئلہ پراحتجاج بھی کیا تھا۔

جس کے بعد ریاستی حکومت نے راجہ سنگھ کو ایک اور بلٹ پروف گاڑی الاٹ کی ہے۔ راجہ سنگھ کے گھرحکومت نے 2017 ماڈل کی فارچیونر کار بھیجی۔

بلٹ پروف گاڑی کے الاٹمنٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے راجہ سنگھ نے کہاکہ پولیس نے انہیں یہ کار حوالے کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ فی الحال سری سیلم میں ہیں اور حیدرآباد آنے کے بعد ہی اس نئی گاڑی کی حالت دیکھنا چاہیں گے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button