آصفجاہی خاندان کے نویں نظام ”نواب رونق یار خان“ مجلس صاحبزدگان کا فیصلہ!
مجلس صاحبزدگان سوسائٹی جو سال 1932 میں میر عثمان علی خان کی سرپرستی میں قائم ہوئی تھی۔

حیدرآباد: مجلس صاحبزدگان سوسائٹی جو سال 1932 میں میر عثمان علی خان کی سرپرستی میں قائم ہوئی تھی۔
اس سے وابستہ شہزادے اور شہزادیوں و امراء نے رونق یار خان کو حیدرآباد کے آصف جاہی خاندان کے نویں نظام کے طور پر منتخب کرنے کا اتفاق رائے پر مبنی فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ نظام ہشتم میر برکت علی خان مکرم جاہ کے انتقال کے بعد ان کے فرزند عظمت جاہ کو نظام نہم کے طور پرانتخاب کیا گیا تھا۔
مجلس صاحبزدگان سوسائٹی کا کہنا ہے کہ شہزادہ عظمت جاہ کا کسی سے ربط ضبط باقی نہیں رہا وہ خاندان کے افراد کے ساتھ رابطے میں نہیں ہیں اور خاندان آصف جاہی حیدرآباد کی ذمہ داریاں سنبھالنے میں ناکام رہے ہیں اس لئے نواب رونق یارخان کی آصف جاہی خاندان کے نویں نظام کے طور پر تاج پوشی کرنا طے پایا۔
تاج پوشی کی عظیم الشان تقریب جلد ہی منعقد کی جائے گی جس میں ہندوستان بھر سے کئی نامور شہزادوں، مہاراجوں اور کئی شاہی خاندانوں کے اراکین موجود رہیں گے۔ ان کے علاوہ حیدرآباد کے عہدیداروں، اہم اشخاص اور شہریوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔