درگاہ اجمیرشریف پر کے کویتا کی حاضری

کویتا نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں آج تلنگانہ، سیکولر ازم کی علامت کے طور پر کھڑا ہے۔ ٹی آر ایس ایم ایل سی نے اقلیتوں کی بہبود اور ان کی ترقی سے متعلق حکومت کی جانب سے کئے جارہے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔

حیدرآباد: حکمراں جماعت ٹی آر ایس کی ایم ایل سی کے کویتا نے جمعہ کے روز اجمیر میں سلطان ہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی  ؒ کی درگاہ پر حاضری دی اور چادر گل پیش کی۔ سجادہ نشین نے کے کویتا اور ریاست کے دیگر قائدین کا خیرمقدم کیا۔

کے کویتا نے کہا کہ انہوں نے تلنگانہ کی ترقی اور ریاست کے عوام کی خوشحالی کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں آج تلنگانہ، سیکولر ازم کی علامت کے طور پر کھڑا ہے۔ ٹی آر ایس ایم ایل سی نے اقلیتوں کی بہبود اور ان کی ترقی سے متعلق حکومت کی جانب سے کئے جارہے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔

بعدازاں کے کویتا نے پشکر اور سریناتھ جی مندر میں پوجا کی۔ خاتون رکن قانون ساز کونسل کے ساتھ رکن اسمبلی بودھن شکیل کی اہلیہ عائشہ، کارپوریٹر بابا فصیح الدین، پارٹی قائد اعظم علی، قدوس، نوید اقبال، علیم اور دیگر موجود تھے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button