حیدرآباد

ای ڈی کی نوٹس سے بی جے پی کاکوئی لینا دینا نہیں:کشن ریڈی

بی آرایس سربراہ وچیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ کی بیٹی کو ای ڈی کی جانب سے نوٹس کی اجرائی پر حکمراں جماعت بی آرایس قائدین کی بی جے پی پرتنقیدکومسترد کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہاکہ”اگر آپ نے کچھ نہیں کیا ہے توپھر شور کیوں مچارہے ہو“۔

حیدرآباد: بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) نے آج تلنگانہ کی حکمراں جماعت بی آرایس پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہاکہ دہلی شراب پالیسی اسکام میں ای ڈی کی جانب سے بی آر ایس کی ایم ایل سی کے کویتاکوپوچھ گچھ کیلئے دہلی طلب کرنے کی نوٹس کی اجرائی سے بی جے پی کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کو بھاگیہ نگر سے موسوم کرنے کاوعدہ، کشن ریڈی کی زہر افشانی
کویتا، پیش نہیں ہورہی ہیں سپریم کورٹ میں ای ڈی کا انکشاف
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
ای ڈی کی تحویل میں عاپ سربراہ کی حفاظت و سلامتی کے بارے میں پارٹی فکر مند:آتشی
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ

مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہاکہ مرکزکی بی جے پی کی زیرقیادت حکومت کا کے کویتا کوای ڈی کے سمن کی اجرائی میں کوئی رول نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ انوسٹی گیٹنگ ایجنسیز کے کام کاج میں ہم مداخلت نہیں کرتے۔

 تحقیقات کے حصہ کے طورپرنوٹس جاری کی گئی ہے جبکہ قانون اپنا راستہ خودنکالیتا ہے۔ بی آرایس سربراہ وچیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ کی بیٹی کو ای ڈی کی جانب سے نوٹس کی اجرائی پر حکمراں جماعت بی آرایس قائدین کی بی جے پی پرتنقیدکومسترد کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہاکہ”اگر آپ نے کچھ نہیں کیا ہے توپھر شور کیوں مچارہے ہو“۔

انہوں نے بی آرایس قائدین سے کہاکہ عدالت جائیں اور اپنی بے گناہی ثابت کریں۔کے کویتا کے تبصرہ پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئیکشن ریڈی نے کہا کہ کویتا کوکسی نے بھی اپنا سرخم کرنے کونہیں کہا ہے۔انہوں نے پوچھاکہ شراب کا کاروبار کرنے کون دہلی گیا؟۔کس نے سل فونس تباہ کئے؟۔کون کرپٹ لوگوں سے ہاتھ ملایا؟۔