حیدرآباد

تلنگانہ میں تنہا کامیابی حاصل کرنے بی جے پی کو شاں: ترون چگھ

ریاستی انچارج بی جے پی تلنگانہ ترون چگھ نے کہا کہ پارٹی ریاست میں اپنے بل بوتے پر کامیابی حاصل کرنے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں رکھے گی۔

حیدرآباد: ریاستی انچارج بی جے پی تلنگانہ ترون چگھ نے کہا کہ پارٹی ریاست میں اپنے بل بوتے پر کامیابی حاصل کرنے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں رکھے گی۔

متعلقہ خبریں
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
توہین آمیز ریمارکس پر کے سی آر کو نوٹس
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
بی جے پی امیدوار ویشویشور ریڈی خاندان کے اثاثے 4,568 کروڑ
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

تلنگانہ میں پارٹی کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت جلد ریاست میں جن سنگھ ملاقاتوں اور جلسوں کے سلسلہ کا آغاز کیا جائے گا۔

صدر بی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے کمار کی قیادت میں ریاست کے عوام کیلئے بی جے پی کا بھروسہ کے عنوان سے11,000 کارنر میٹنگس منعقد کی جائے گی۔

اس کے علاوہ پارلیمانی اور اسمبلی حلقوں میں کم از کم 100بڑے جلسہ عام منعقد کئے جائیں گے جن سے بی جے پی کے اہم قومی قائدین خطاب کریں گے۔

ترون چگھ نے کہا کہ آخر میں حیدرآباد میں جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جس سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی ہائی کمانڈ، بنڈی سنجے کی قیادت سے مطمئن ہے اور ہمارا احساس ہے کہ سنجے، اپنی پیدل یاترا کے دریعہ پارٹی کو مضبوط، مستحکم اور مقبول بنانے کیلئے زبردست کوشش کررہے ہیں۔