انٹرٹینمنٹ

غدر2 ، 300 کروڑ کے کلب میں شامل

’غدر: ایک پریم کتھا ‘کے سیکول غدر 2میں ایک بار پھر سے سنی دیول اور امیشا کی جوڑی ہے۔’غدر 2، 11اگست کو سنیماگھروںمیں ریلیز ہوئی ہے۔’غدر 2‘ کو پہلے دن سے زبردست رسپانس مل رہا ہے۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنی دیول اور اداکارہ امیشا پٹیل کی فلم غدر2،نے باکس آفس پر 300کروڑ سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔

متعلقہ خبریں
ماہرہ خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش، اداکارہ نے افواہوں کو مسترد کردیا
ورون دھون اور جانہوی کپور کی فلم بوال کا ٹریلر ریلیز
اداکارہ و سابق ایم ایل اے جیہ سدھا بی جے پی میں شامل
نوازالدین صدیقی کا گانا یار کا ستا یا ہوا ہے ریلیز
آیوشمان کھرانہ امریکہ اور برطانیہ میں پرفارم کریں گے

انل شرماکی ہدایت کاری میںبنی فلم’غدر: ایک پریم کتھا‘سال 2001میں ریلیز ہوئی تھی ۔ اس فلم میں سنی دیول ،امیشاپٹیل اور امریش پوری نے اہم کردار ادا کیاتھا۔

’غدر: ایک پریم کتھا ‘کے سیکول غدر 2میں ایک بار پھر سے سنی دیول اور امیشا کی جوڑی ہے۔’غدر 2، 11اگست کو سنیماگھروںمیں ریلیز ہوئی ہے۔’غدر 2‘ کو پہلے دن سے زبردست رسپانس مل رہا ہے۔ غدر 2باکس آفس پر زبردست کلیکشن کر رہی ہے۔

’غدر :ایک پریم کتھا‘ میں سنی دیول (تارا سنگھ )اور امیشاپٹیل(سکینہ) کی جوڑی نے مداح کے دلوںمیں اپنی خاص جگہ بنائی تھی۔ ’غدر 2‘ میں بھی شائقین کے اس جوڑی کو پیار دیاہے۔

’غدر 2‘نے پہلے ہفتہ میں284کروڑ کی کمائی کی تھی ۔ ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش کے مطابق غدر 2 نے دوسرے جمعہ یعنی آٹھویں دن 20.5کروڑ روپے کا کلیکشن کیا ہے۔ فلم کی کل کمائی305.13کروڑ روپے ہو گئی ہے۔ ’غدر 2‘میں سنی اور امیشا کے ساتھ اتکرش شرما،منیش مادھوا، سمرت کور، لو سنہا کا اہم کردار ہے۔