تعلیم و روزگارتلنگانہ

تلنگانہ پولیس کے ویمن سیفٹی ونگ میں تقررات

تلنگانہ کے محکمہ پولیس میں کام کرنے کے خواہشمندوں کے لئے یہ ایک بہتر موقع ہوگا۔ایڈیشنل ڈی جی پی (ویمن سیفٹی)سواتی لکرا نے ٹویٹ کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔

حیدرآباد: تلنگانہ پولیس کے ویمن سیفٹی ونگ نے کنٹراکٹ کی بنیاد پر مختلف عہدوں کو پُرکرنے کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔

تین کمشنریٹس حیدرآباد، سائبرآباد اوررچہ کنڈہ کے حدود کے قائم کئے جانے والے فیملی کونسلنگ سنٹرس میں یہ بھرتیاں کی جائیں گی۔

تلنگانہ کے محکمہ پولیس میں کام کرنے کے خواہشمندوں کے لئے یہ ایک بہتر موقع ہوگا۔ایڈیشنل ڈی جی پی (ویمن سیفٹی)سواتی لکرا نے ٹویٹ کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔

انہوں نے شہریوں سے خواہش کی کہ وہ اس خبر کو شئیر کریں۔فیملی کونسلنگ سنٹرس کا اصل مقصد گھریلو تشد د کے متاثرین کو کونسلنگ کی خدمات فراہم کرنا ہے۔

سوشیل کونسلر، فرنٹ ڈیسک اگزیکٹیو/استقبالیہ، پروگرام منیجر، ایچ آرکوارڈی نیٹر، ایم آئی ایس اگزیکٹیو اوراے ایم۔اکاونٹس کے عہدوں کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

دلچسپی رکھنے والے امیدوار عہدوں اوراہلیت کے قواعد کی تفصیلات ویمن سیفٹی ونگ کی ویب سائٹ https://womensafetywing.telangana.gov.in/careers/ سے حاصل کرسکتے ہیں۔