بی آر ایس لیڈرس غنڈوں کی طرح برتاؤ کررہے ہیں: شرمیلا

شرمیلا نے سوال کیا کہ کیا ریاست میں اصل لا اینڈ آرڈر ابھی بھی ہے یا نہیں؟ انہوں نے کانگریس لیڈر پون کی عیادت کی جو اپولو اسپتال سکندرآباد میں زیر علاج ہیں۔ دو دن پہلے ان پر حملہ کیاگیا تھا۔

حیدرآباد: وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے بی آر ایس لیڈروں پر غنڈوں کی طرح برتاؤ کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے حکومت اور حکمران جماعت کے ارکان اسمبلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ ان کی بدعنوانی پر سوال اٹھاتی ہیں تو ان پر حملہ کیاجاتا ہے۔

 شرمیلا نے سوال کیا کہ کیا ریاست میں اصل لا اینڈ آرڈر ابھی بھی ہے یا نہیں؟ انہوں نے کانگریس لیڈر پون کی عیادت کی جو اپولو اسپتال سکندرآباد میں زیر علاج ہیں۔ دو دن پہلے ان پر حملہ کیاگیا تھا۔

شرمیلا نے کہا کہ بی آر ایس لیڈر، ان لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جو حکمراں جماعت پر سوال اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ پون پر حملہ کرے۔ شرمیلا نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلی چندرشیکھرراو فوری طور پر عوام اور اپوزیشن سے معافی مانگیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button