حیدرآباد

بنڈی سنجے اور دیگر کے خلاف کیس درج

مجوزہ ماسٹر پلان کے تحت صنعتی زون کیلئے حصول اراضیات کے خلاف کسانوں نے احتجاج کیا۔ پولیس نے بنڈی سنجے اور دیگر8 افراد کے خلاف غیر ضمانتی دفعات کے تحت کیس درج کرلیا ہے۔

حیدرآباد: کاماریڈی ٹاؤن پولیس نے صدر ریاستی بی جے پی بنڈی سنجے کے خلاف مجوزہ ماسٹر پلان کے خلاف جمعہ کے روزٹاؤن میں کسانوں کے احتجاج کے دوران پیش آئے واقعات کے سلسلہ میں کیس درج کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بنڈی سنجے کے رویہ پر ہائی کورٹ کا اظہارِ ناراضگی
آر ٹی سی ملازمین کا احتجاج ، یونین قائدسے گورنر کی ملاقات
بس میں سیٹ کیلئے مسافر کا انوکھا احتجاج
سونیا گاندھی نے معطل ارکان کے احتجاج میں حصہ لیا
جنتر منتر پر اسرائیل کے خلاف احتجاج، 50افراد زیرحراست

 مجوزہ ماسٹر پلان کے تحت صنعتی زون کیلئے حصول اراضیات کے خلاف کسانوں نے احتجاج کیا۔ پولیس نے بنڈی سنجے اور دیگر8 افراد کے خلاف غیر ضمانتی دفعات کے تحت کیس درج کرلیا ہے۔

 ان افراد نے جمعہ کے روز کلکٹریٹ کے سامنے کسانوں کے احتجاج میں شرکت کی تھی۔ بنڈی سنجے، کے وینکٹ رمنا ریڈی، ای رویندر ریڈی اور دیگر کے خلاف دیون پلی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا۔

ان کے خلاف عوامی املاک کو تباہی سے روکنے کے قانون اور آئی پی سی کی دفعہ 353، (عہدیداروں پر حملہ یا انہیں فرائض سے روکنے) کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔

ضلع ایس پی کاماریڈی بی سرینواس نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند قائدین، کسانوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ جمعہ کی رات کلکٹریٹ کے قریب بنڈی سنجے اور دیگر کی گرفتاری کے درمیان حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔