سومیش کمار کو حکومت آندھراپردیش سے رجوع ہونے مرکز کی ہدایت

ہائی کورٹ کی جانب سے انڈین اڈمنسٹریٹیو سرویس (آئی اے ایس) آفیسر کو 2016 میں تلنگانہ الاٹ کرتے ہوئے سنٹرل اڈمنسٹریٹیو ٹریبونل (سی اے ٹی) کے صادر کردہ احکام کو کالعدم کرنے کے چند گھنٹوں بعد ہی یہ احکام جاری کئے گئے۔

حیدرآباد: مرکزی حکومت کے محکمہ سرکاری تقررات و تربیت نے سومیش کمار کو تلنگانہ کیڈر کے الاٹمنٹ کے سنٹرل اڈمنسٹریٹیو ٹریبونل کے فیصلہ کو کالعدم قرار دینے کے چند گھنٹوں میں چیف سکریٹری تلنگانہ کو ریاستی حکومتسے فارغ  کردیا۔

ان کے بری الذمہ کئے جانے کے احکام پر فوری اثر کیساتھ عملدرآمد ہوگا۔ سومیش کمار کو ہدایت دی گئی کہ وہ 12 /جنوری تک حکومت اے پی سے رجوع ہوجائیں۔

ہائی کورٹ کی جانب سے انڈین اڈمنسٹریٹیو سرویس (آئی اے ایس) آفیسر کو 2016 میں تلنگانہ الاٹ کرتے ہوئے سنٹرل اڈمنسٹریٹیو ٹریبونل (سی اے ٹی) کے صادر کردہ احکام کو کالعدم کرنے کے چند گھنٹوں بعد ہی یہ احکام جاری کئے گئے۔

چیف جسٹس اجل بھیویان اور جسٹس سورے پلی نندا پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے محکمہ سرکاری تقررات و تربیت کی جانب سے سی اے ٹی کے احکام کی تنسیخ کا مطالبہ کرتے ہوئے داخل کی گئی درخواست کو قبول کرلیا۔

سومیش کمار کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ ان احکام کو معرض التواء رکھا جائے تاکہ اپیل داخل کی جاسکے۔ ہائی کورٹ نے جولائی میں احکام کو محفوظ کردیا تھا اور آج ان کا اعلان کیا۔

 متحدہ آندھرا پردیش کی 2014 ء میں  دو علحدہ ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں تقسیم کے نتیجہ میں مرکزی حکومت نے غیر منقسم ریاست میں کام کرنے والے آئی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیداروں کو بچی ہوئی ریاست اے پی اور نئی تشکیل شدہ تلنگانہ ریاست دوبارہ الاٹ کی تھی۔

اس عمل میں محکمہ پرسونل اینڈ ٹریننگ نے 1989 بیاچ کے آئی اے ایس عہدیدار سومیش کمار کو آندھرا پردیش الاٹ کیا تھا۔تاہم سومیش کمار نے سی اے ٹی سے رجوع ہوئے اور اے پی الاٹمنٹ کیخلاف التواء حاصل کیا تھا تب سے وہ تلنگانہ میں خدمات انجام دے رہے تھے اور 2019 ء میں چیف سکریٹری بن گئے۔

محکمہ پرسونل اینڈ ٹریننگ نے سی اے ٹی  حیدرآبادکے حکم التواء کو چالینج کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی۔ دریں اثناء سومیش کمار نے چیف منسٹر سے ملاقات کی۔ شایدوہ ہائی کورٹ کے احکام کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button