حیدرآباد

چندرا بابو نائیڈو کھوٹا سکہ:ہریش راؤ

ہریش راؤ نے کہا کہ آندھرا پردیش کو قرض کی نذر کرنے کے بعد چندرا بابو نائیڈو کو وہاں کے عوام نے مسترد کردیا۔ اب وہ تلنگانہ کو ترقی دینے کی بات کرتے ہوئے ماضی کو کرید نے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کی باتیں ”مردے کا وعدہ مردے کیلئے“ جیسا ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے تلگودیشم پارٹی کے قومی سربراہ این چندرا بابو نائیڈو کو کھوٹا سکہ قرار دیتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی۔

 آج دفتر ٹی آر ایس ایل پی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز کھمم میں چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے کی گئی تقریر کو سننے کے بعد ایساء محسوس ہوتا ہے کہ ایک ناخواندہ شخص نے کتاب تحریر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہریش راؤ نے کہا کہ آندھرا پردیش کو قرض کی نذر کرنے کے بعد چندرا بابو نائیڈو کو وہاں کے عوام نے مسترد کردیا۔ اب وہ تلنگانہ کو ترقی دینے کی بات کرتے ہوئے ماضی کو کرید نے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کی باتیں ”مردے کا وعدہ مردے کیلئے“ جیسا ہے۔

جہاں آندھرا پردیش کے عوام ہی نے ان کی  حکمرانی کو خراب قرار دیتے ہوئے انہیں شکست سے دوچار کردیا۔ اب وہ تلنگانہ آکر کیا خاک کارنامہ انجام دیں گے؟ انہوں نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو کے متحدہ آندھرا پردیش پر 9سال تک حکومت میں علاقہ تلنگانہ کو شدید نقصان ہوا تھا۔

ہر شعبہ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی کی گئی۔ اُن ناانصافیوں کو تلنگانہ کے عوام آج تک بھلا نہیں سکے۔ انہوں نے عوام کو چندرا بابو نائیڈو کی گمراہ کن باتوں سے خود کو محفوظ رکھنے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر ریاستی وزراء کو پلا ایشور، وی سرینواس گوڑ، پی اجئے کمار اور رکن کونسل ایم ایس پربھاکر راؤ موجود تھے۔