زیر جامہ چھپاکر لایاگیا سونا شمس آباد ایرپورٹ پر ضبط

اس کے پاس سے 823گرام سونا جو دوپیاکٹس میں لایاگیا تھا ضبط کیاگیا۔اس سونے کی مالیت 47لاکھ روپئے ہے۔ پرانا شہر سے تعلق رکھنے والے اس مسافر سے کسٹم کے عہدیدار اس ضبط سونے کے بارے میں پوچھ گچھ کررہے ہیں۔

حیدرآباد: زیرجامہ چھپا کرلائے گئے سونے کو شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر کسٹم کے عہدیداروں نے دبئی سے حیدرآباد پہنچے ایک مسافر کے پاس سے ضبط کیا۔ یہ مسافر کل شب فلائٹ نمبر Ek528کے ذریعہ ریاستی دارالحکومت پہنچا تھا۔

اس کے پاس سے 823گرام سونا جو دوپیاکٹس میں لایاگیا تھا ضبط کیاگیا۔اس سونے کی مالیت 47لاکھ روپئے ہے۔ پرانا شہر سے تعلق رکھنے والے اس مسافر سے کسٹم کے عہدیدار اس ضبط سونے کے بارے میں پوچھ گچھ کررہے ہیں۔

ایرانٹلی جنس یونٹ حیدرآباد کسٹم نے ایک اطلاع پر یہ کارروائی کی۔کسٹم کے عہدیدار اس معاملہ کی جانچ کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ جنوبی ہند کے اس سرکردہ ایرپورٹ پر حالیہ دنوں کے دوران سونے کی اسمگلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا تاہم کسٹم کے عہدیداروں کی چوکسی کے سبب بڑے پیمانہ پرسونے کی ضبطی کی جارہی ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button