حیدرآباد

کانگریس لیڈرجیون ریڈی گھر پر نظربند

جیون ریڈی، جو اتھنیال فیکٹری کے خلاف جگتیا ل سے ویلگاتورو منڈل کے پاشی گاما گاؤں جا رہے تھے، پولیس نے انہیں روک لیا اور گھر پر نظر بند کر دیا۔پاشی گاما گاؤں میں بھی پولیس کی بھاری تعداد تعینات تھی اور گاؤں والوں کو باہر آنے سے روکا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے رکن قانون سازکونسل جیون ریڈی اورکانگریس لیڈر لکشمن کمار کو ضلع جگتیال میں نظربند کردیاگیا۔ جیون ریڈی کے گھر پر پولیس کی بھاری تعداد کو تعینات کردیاگیا۔

جیون ریڈی، جو اتھنیال فیکٹری کے خلاف جگتیا ل سے ویلگاتورو منڈل کے پاشی گاما گاؤں جا رہے تھے، پولیس نے انہیں روک لیا اور گھر پر نظر بند کر دیا۔پاشی گاما گاؤں میں بھی پولیس کی بھاری تعداد تعینات تھی اور گاؤں والوں کو باہر آنے سے روکا گیا۔

 اس موقع پر جیون ریڈی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں آمرانہ راج چل رہا ہے۔ انہوں نے اتھنیال فیکٹری کے قیام پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتھنیال فیکٹری کے قیام سے ماحول آلودہ ہوگا۔