حیدرآباد

راہول گاندھی کو نااہل قرار دینے کے خلاف کانگریس قائد کی ستیہ گرہ

ریونت ریڈی نے کہا کہ جب تک راہول کی نااہلی کو برخاست نہیں کیا جاتا تب تک پارٹی کا احتجاج جاری رہے گا۔ مانک راؤ ٹھاکرے نے کہا کہ راہول گاندھی کو اس وجہ سے نشانہ بنایا گیا کیونکہ وہ (راہول) مودی حکومت کی مدد سے اڈانی کی جانب سے عوامی دولت کی لوٹ مار کو منظر عام پر لارہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ پردیش کانگریس کے قائدین نے اتوار کے روز شہر حیدرآباد میں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر ستیہ گرہ منظم کیا۔ پارٹی کے سینئر قائد، راہول گاندھی کو پارلیمنٹ سے نااہل قرار دینے کے خلاف اس ستیہ گرہ کا اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
راہول کو سیاسی طور پر کمزور کرنے کی سازش پر کانگریس کی ستیہ گرہ
پارٹی ہیڈکوارٹر کے روبرو کے سی آر کا پتلہ نذرآتش، اقلیتی قائدین گرفتار
نامپلی میں انتخابی جلسہ، کانگریس قائد راہول گاندھی کی تقریر (ویڈیو)
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
الیکٹورل بانڈس اسکیم، جبری وصولی ریاکٹ: راہول گاندھی (ویڈیو)

پردیش کانگریس کے انچارج مانک راؤ ٹھاکرے نے گاندھی بھون میں منعقدہ اس احتجاج کی قیادت کی۔ پارٹی کے مرکزی قائد طارق انور، دصدر پردیش کانگریس اے ریونت ریڈی، این اتم کمار، ریڈی، ایم پی  اور پارٹی کے دیگر قائدین اس احتجاج میں شریک تھے۔ کانگریس قائدین نے راہول گاندھی کو لوک سبھا سے نااہل قرار دینے کی مذمت کی اور اسکو مودی حکومت کی سازش قرار دیا۔

 انہوں نے کہا کہ جب تک راہول کی نااہلی کو برخاست نہیں کیا  جاتا تب تک پارٹی کا احتجاج جاری رہے گا۔ مانک راؤ ٹھاکرے نے کہا کہ راہول گاندھی کو اس وجہ سے نشانہ بنایا گیا کیونکہ وہ (راہول) مودی حکومت کی مدد سے اڈانی کی جانب سے عوامی دولت کی لوٹ مار کو منظر عام پر لارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس قائد (راہول) نے واضح کردیا کہ وہ کسی سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں اور وہ ملک کے غریبوں کی تائید میں اپنی آواز بدستور اٹھاتے رہیں گے۔ ریونت ریڈی نے الزام عائد کیا کہ نریندر مودی حکومت کی سازش کے تحت راہول گاندھی کو پارلیمنٹ سے نااہل قرار دیا گیا۔

مرکزی حکومت، سیاسی طور پر راہول کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہے۔ اس لئے انہیں پارلیمنٹ سے نااہل قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی آج راہول کو نااہل قرار دے چکی ہے مگر وہ (راہول گاندھی) کل کے ملکی وزیر اعظم رہیں گے۔ اتم کمار ریڈی نے الزام عائد کیا کہ ایک سازش کے تحت راہول گاندھی کو لوک سبھا سے نااہل قرار دیا گیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ توہین کے ایک کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد جس تیزی کے ساتھ راہول کے خلاف کاروائی کی گئی ہے اس پر شکوک وشبہات پائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عدالتوں میں ہتک عزت کیس کئی برسوں تک جاری رہتے ہیں مگر عدالت نے چند ہفتوں کے اندر اس کیس میں راہول کے خلاف فیصلہ سنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سورت کی عدالت نے راہول گاندھی کو سزا کے فیصلہ کو اعلیٰ عدالت میں چیالنج کرنے کا ایک ماہ کی مہلت دیا ہے مگر وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے عدالتی فیصلہ کے اندرون24گھنٹے راہول کو نااہل قرار دے دیا۔

کانگریس قائد نے کہا کہ راہول گاندھی نے جب پارلیمنٹ میں مودی۔ اڈوانی گٹھ جوڑ کو منظر عام پر لایا تب مرکزی حکومت نے انہیں نااہل قرار دیا۔ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی ایم پی نے کہا کہ اگر ضرورت پڑے گی تو راہول گاندھی سے اظہار یگانگت کیلئے کانگریس کے تمام ارکان پارلیمنٹ کو مستعفی ہوجانا چاہئے۔

سابق ریاستی وزراء کے جانا ریڈی، پونالہ لکشمیا اور محمد علی شبیر، سابق مرکزی وزیر رینوکا چودھری، سابق ایم پی وی ہنمنت راؤ اور دیگر اس ستیہ گرہ میں شریک تھے۔