تلنگانہ

تلنگانہ سب سے زیادہ میڈیکل کالجس والی واحد ریاست:جی سکھیندرریڈی

سکھیندر ریڈی نے ناگرجنا کالج میں غبارے چھوڑ ے اور رن کو جھنڈی دکھائی۔انہوں نے طلباء کے ساتھ دوڑ میں بھی حصہ لیا۔

حیدرآباد: صدرنشین تلنگانہ قانون ساز کونسل جی سکھیندر ریڈی اور نلگنڈہ کے ایم ایل اے بھوپال ریڈی نے تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے دس سال کے موقع پر منعقدہ تقاریب کے حصہ کے طورپر آج نلگنڈہ ٹاؤن میں ٹو کے رن پروگرام میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
ہسپتال کے بجائے یوٹیوب چانلس قائم کرنا چاہئے تھا
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

سکھیندر ریڈی نے ناگرجنا کالج میں غبارے چھوڑ ے اور رن کو جھنڈی دکھائی۔ انہوں نے طلباء کے ساتھ دوڑ میں بھی حصہ لیا۔

بعد ازاں کلاک ٹاور کے قریب منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنہرا تلنگانہ تب ہی ممکن ہو گا جب ہر کوئی صحت مند ہو گا۔

آج کل ورزش اور کھانے کی عادتیں پوری طرح بدل چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے معیار زندگی بھی بدل گئی ہے۔

انہوں نے روزانہ ورزش، یوگا، چہل قدمی کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد ٹاونس اور دیہاتوں نے کافی ترقی کی ہے۔

وزیراعلی نے نلگنڈہ ضلع مستقرکی ترقی کے لئے 1000 کروڑ سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ تلنگانہ واحد ریاست ہے جہاں سب سے زیادہ میڈیکل کالجس ہیں۔

اس پروگرام میں نلگنڈہ کے ضلع کلکٹر ونئے کرشنا ریڈی، ضلع کے ایس پی اپوروا راؤ، ایڈیشنل کلکٹرس، ایڈیشنل ایس پی، کونسلرس، بی آر ایس پارٹی لیڈران اور دیگر نے شرکت کی۔